ضلع ترقیاتی کونسل بارہمولہ کی چیئرپرسن سفینہ بیگ کو جموں و کشمیر حج کمیٹی کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے حالانکہ سفینی بیگ کا نام پینل میں دو سرے نبمر تھا۔ جمعرات کو ایک اہم فیصلے کے تحت سفینہ بیگ کو جموں وکشمیر حج کمیٹی کی چیئرپرسن کے طور منتخب کیا گیا ہے۔ اطلاع کے سفینہ بیگ کو حج کمیٹی کی سربراہ بنائے جانے کی تجویز سابق رکن پارلیمان چودھری طالب حسین نے پیش کی ہے۔ پینل سفینہ بیگ کا نام بی جے ہی کے ضلع صدر پونچھ کے بعد دوسرے نمبر پر تھا۔ Safina Baig Elected Chairperson of JK Haj Committee
یہ بھی پڑھیں: Hajj Committee Members From J&K: حسنین مسعودی سمیت دیگر پانچ افراد حج کمیٹی کے ارکان مقرر
ادھر ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران رکن پارلیمان جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی کا نام مولوی محمد اشرف نے تجویز کیا تاہم اس کی کسی نے تائید نہیں کی۔ سید محمد رفیق، جو پینل کے رکن بھی ہیں اجلاس دوران موجود نہیں تھے۔ قابل ذکر ہے کہ سفینہ بیگ نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے کیا تھا۔ انہوں نے 2021 میں پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن بعد میں سفینہ نے کہا کہ وہ آزاد ہیں اور آزاد امیدوار کے طور پر ہی رہیں گی۔