مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج روٹری کلب کے نام سے ایک سمینار منعقد کیا گیا، جس میں کلب کے گورنر یو ایس گھائی مہمان خصوصی کے بطور موجود تھے۔ اس دوران ڈائریکٹر ایس ڈی آر ایف حسیب احمد بھی موجود تھے۔
روٹری کلب میں معروف سماجی کارکن عمر بٹ کی صدارت میں ایک پارٹی تشکیل دی گئی جس کا مقصد ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی ماتمی جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے درجنوں عزادار گرفتار
روٹری کلب کے ممبر اپیندر کمار دھیر نے بتایا کہ کلب نے سرینگر کے کئی علاقوں میں پانی کے نل لگائے ہیں۔ غریب لوگوں کے علاج کے لیے مدد کی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ مستقبل میں بھی غریبوں کے علاج کے لیے ان کی مدد کی جائے گی۔