ETV Bharat / city

سرینگر: ارکان پارلیمان نے کورونا واریئرس کی عزت افزائی کی

"ویلکم زندگی" کے تحت منعقدہ پروگرام میں کووڈ سے نبرد آزما صحت شعبہ سے وابستہ صف اول کے افراد کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

corona warriors awarded
کورونا واریئرس
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 9:34 PM IST

کووڈ واریئرس کے اعزاز میں روٹری کلب کشمیر اور ایچ این وانچو ٹرسٹ کی جانب سے سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ "ویلکم زندگی" کے تحت منعقدہ پروگرام میں کووڈ سے نبرد آزما صحت شعبہ سے وابستہ صف اول کے افراد کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

کورونا واریئرس

پروگرام میں تقریباً ایک درجن رکن پارلیمان، صوبائی کمشنر پی کے پولے، ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق، روٹری کلب کشمیر کے صدر امیت وانچو، ڈاکٹر دوشنات چودھری کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔

رکن پارلیمان نے یک آواز میں کورونا وائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے دوران طبی، نیم طبی عملے اور شعبہ صحت کے دیگر عملے کی کاوشوں کو سراہنا کرتے ہوئے محکمۂ صحت کو 250 آکسیجن کنسٹریر دیے۔ جب کہ وادی کشمیر میں ذہنی و جسمانی صحت کی آگاہی کے لیے پروگرام چلانے اور دماغی طور پر کمزور بچوں کے لیے خاص اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ ذہنی طور پر کمزور بچے بھی بہتر طور پر تعلیم کے نور سے منور ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر پی کے پولے نے روٹری کلب کشمیر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ وادی کشمیر میں کورونا کی وبائی بیماری کو قابو میں کرنے کے لیے ہر ایک تدبیر عملارہی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے روٹری کلب کی جانب سے "ویلکم زندگی" کے تحت منعقدہ پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

روٹری کلب وادی کشمیر میں راحت مشن کے تحت دور افتادہ علاقوں میں صحت سے متعلق مختلف پروگرام چلانے جارہا ہے تاکہ غریب بیمار مستفید ہو سکے۔ جبکہ ذہنی صحت کی آگاہی کے لیے محکمہ صحت کے اشتراک سے قومی اور بین الاقوامی سطح کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

"ویلکم زندگی" کے نام سے منعقدہ تقریب کے دوران پارلیمانی ممبران نے کورونا کے دور میں غیر سرکاری انجمنوں کی جانب سے کیے گئے کام کی بے حد ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.