خطہ چناب کے دورے پر 24 نومبر کو ڈوڈہ پہنچے رہے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ ہائی وے نتن گڈکری کی آمد سے قبل ضلع میں حفاظت کے چاق و چوبند انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ کو گڈکری کی آمد کے لیے سجایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو مہینوں میں جموں و کشمیر میں تیس سے زیادہ مرکزی وزراء کے دوروں کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے کو حکومت کی جانب سے نمایاں ترقی دینے کے دعویٰ کیے جا رہے ہیں۔
پانچ اگست 2019 میں ریاست کی تاریخی تبدیلی کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا پہلا چار روزہ دورہ، مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری کے دورہ کے ساتھ جموں و کشمیر کو چار نئی شاہراہیں اور ایک لائٹ ریل اربن ٹرانزٹ مل رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نتن گڈکری چند دنوں میں جموں و کشمیر میں چار اور قومی شاہراہوں کا اعلان کریں گے اور یہ چاروں جموں ڈویژن میں ہوں گے۔ 244 کٹھوعہ، بسوہلی، بنی، بھدرواہ، ڈوڈہ ہائیوے جو کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع کے پہاڑی علاقوں کو جوڑنے کا کام کرے گی۔ جبکہ ڈوڈہ، بھدرواہ، چمبا ہائیوے جموں اور ہماچل پردیش کے درمیان ایک اہم رابطہ سڑک ہوگی۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: 36 مرکزی وزرا کا دورہ سے
ذرائع نے بتایا کہ جموں میں مجوزہ چار نئی قومی شاہراہوں پر فی الحال کام جاری ہے۔ ڈوڈہ میں وزیر کی آمد سے خطہ چناب کی سڑکوں کی حالت بدلنے کی امید ہے اور کئی دیہات جو ابھی تک سڑک کی سہولیت سے محروم ہیں، وہ بھی اس موقع کا انتظار کر رہے ہیں کہ ڈوڈہ میں وہ خصوصی پیکیج کے ذریعے سڑکیں مکمل کرنے کی لئے علیحدہ رقومات کا اعلان کریں۔جو فنڈس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ادھوری اب تک ہیں۔