ETV Bharat / city

River Jhelum Pollution: 'دریائے جہلم صاف پانی کی پناہ گاہ کے بجائے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل' - دریائے جہلم کی حالت دیکھ کر پشیماں ہیں ہم

وادی کشمیر کا واحد دریا 'جہلم' خاص کر سرینگر کے شہر میں صاف پانی کے اہم وسائل میں سے تھا، لیکن اب اس کی حالت ناگفتہ بہRiver 'Jhelum' Turned into Dumping Yard ہے۔ مقامی لوگ اس دریا کی حالت کو دیکھ کر پشیماں ہیں تاہم اس کی گندگی کا خود کو اور انتظامیہ کو بھی قصوروار مانتے ہیں River Jhelum Pollution۔

River Jhelum Pollution
دریائے جہلم صاف پانی کے بجائے گندگی کے ڈھیربن گیا ہے
author img

By

Published : Feb 18, 2022, 10:54 PM IST

Updated : Feb 19, 2022, 7:41 AM IST

وادی کشمیر میں گھروں سے نکلنے والے فضلے کو سائنسی بنیادوں پر ڈمپ کرنے کے لیے انتظامیہ نے کوئی سہولیات دستیاب نہیں رکھی ہے، جس سے اب یہاں کے آبی ذخائر پانی کے بدلے گندگی کے ذریعہ بن گئے ہیں River 'Jhelum' Turned into Dumping Yard۔

دریائے جہلم صاف پانی کے بجائے گندگی کے ڈھیربن گیا ہے

وادی کا واحد دریا 'جہلم' خاص کر سرینگر کے شہر میں صاف پانی کے اہم وسائل میں سے تھا، لیکن اب اس کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ مقامی لوگ اس دریا کی حالت کو دیکھ کر پشیماں ہیں تاہم اس کی گندگی میں اپنے آپ کو اور انتظامیہ کو بھی قصوروار مانتے ہیں۔

چند دہائیوں قبل یہ دریا سیر و تفریح کا اہم مقام ہوا کرتا تھا، لیکن اب یہ کوڑے دان بن گیا River 'Jhelum' Turned into Dumping Yard ہے۔ شہر سرینگر میں کثیر آبادی دریائے جہلم کے کناروں پر آباد ہے، جو اپنے گھروں کے فضلے اور گندے پانی کو جہلم میں ہی ڈال دیتے ہیں۔

وہیں سرینگر میونسپل کارپوریشن اگرچہ صفائی کرنے کے دعوے کر رہی ہے، لیکن کارپوریشن میں صفائی ملازمین کی تعداد کم ہونے سے وہ علاقوں کی گندگی صاف نہیں کر پاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دو دہائی قبل وہ جہلم کے پانی کو پیتے تھے اور اس سے مچھلیاں بھی نکالتے تھے، لیکن گندگی کی وجہ سے ان کو اب اس کے پانی سے بیماری کا خوف لاحق ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور لوگوں کو مل کر اس اہم آبی ذخیرے کو محفوظ رکھنے کے لیے کمربستہ ہونی کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Feb 19, 2022, 7:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.