سنہ 1973 میں فلم 'بوبی' سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کرنے والے رشی کپور کینسر سے جنگ ہار کر آج چل بسے۔ اپنے 50 سالہ فلمی کریئر میں رشی کپور نے بوبی، چاندنی، دیوانہ، نگینہ، امر اکبر انتھونی، قرض، لیلیٰ مجنوں، اینا مینا ڈیکا، طوائف، نمستے لندن، فنا، کپور اینڈ سنز، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر اور ملک جیسی مقبول ترین فلموں میں کام کیا اور کئی انعامات سے بھی نوازے گئے۔
رشی کپور نے فلم انڈسٹری میں قدم 1955 میں آئی فلم شری 420 کے گانے 'پیار ہوا اقرار ہوا' سے رکھا تھا۔ اس کے بعد 1970 میں آئی فلم میرا نام جوکر میں انہوں نے اپنے والد کے بچپن کا کردار نبھایا۔ میرا نام جوکر کے لیے انہیں قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ بطور اداکار رشی کپور کی پہلی فلم بوبی تھی۔ یہ فلم اتنی مقبول ترین ہوئی کہ بعد میں رشی کپور نے کبھی واپس مڑ کر نہیں دیکھا۔
وادی کشمیر کے ساتھ کپور خاندان کا ایک گہرا رشتہ ہے۔ وہ کشمیر کو اپنے لئے خوش قسمتی کی اعلامت مانتے ہیں۔ شاید یہیں وجہ ہے کہ رشی کپور نے وادی کشمیر میں 15 سے زائد فلمیں شوٹ کی اور تمام فلموں نے باکس آفس پر اچھی خاصی کمائی کی۔
بوبی فلم کا نغمہ 'ہم تم اک کمرے میں بند ہو' گلمرگ میں فلمایا گیا تھا اور اس نغمہ میں جس کمرے کی بات ہو رہی ہے اسے آجکل 'بوبی ہٹ' کی نام سے جانا جاتا ہے۔
رشی کپور کا کشمیرسے رشتہ - rishi kapoor dead
سن 2017 میں کشمیر معاملے پر رشی کپور نے فاروق عبد الله سے اتفاق کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا تھا اور اس وجہ سے وہ کافی نکتہ چینی کے شکار بھی ہوئے تھے۔