ETV Bharat / city

بڈگام رنگ روڈ پر کام تیزی سے جاری - रिंग रोड बडगाम

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں رنگ روڈ کے لئے بڑے پیمانے پر کام شروع کیا گیا ہے۔ یہ روڈ بیالیس کلومیٹر لمبا ہے اور سرینگر شہر میں جو آئے روز ٹریفک جام دیکھنے کو ملتا ہے وہ اس روڈ کے بننے سے کم ہوگا۔

بڈگام رنگ روڈ پر کام تیزی سے جاری
بڈگام رنگ روڈ پر کام تیزی سے جاری
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 4:28 PM IST

Updated : Sep 16, 2021, 4:36 PM IST

بڈگام میں بڑے پیمانے پر اس روڈ پر کام شروع کیا گیا ہے۔ زمین کی کھدائی کی جارہی ہے اور جو بنیادی کام ہے اسے انجام دیا جارہا ہے۔ اس رنگ روڈ کے اندر جس کسی فرد کی اراضی آئی انہیں انتظامیہ کی جانب سے معاوضہ دیا گیا ہے۔

بڈگام رنگ روڈ پر کام تیزی سے جاری

فور لین روڈ پانپور کے گلندر سے ناربل بڈگام تک کا ہے اور جو مال بردار گاڑیاں یا سکیورٹی فورسز کی کانوائے بارہمولہ کی جانب جاتی ہیں ان کے لئے یہ روڈ بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

مقامی لوگوں نے اس روڈ کے بننے سے کافی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روڈ کے بننے سے ان کے لیے روزگار کے ذرائع بھی پیدا ہونگے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس نئے روڈ کے بننے سے منزلیں اور نزدیک ہوجائیں گی۔

وہیں تحصیلدار بڈگام نصرت عزیز نے روڈ کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جو اراضی اس کے اندر آئی ان کو معاوضہ دیا گیا ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو اطمینان میں لیکر کام شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملیے کشمیر کی جواں سال آرٹ ڈائریکٹر سے

انہوں نے کہا کہ سڑک کے لئے جو کاغذاتی کام تھے وہ مکمل ہوچکے ہیں۔ اب یہی امید لگائی جاسکتی ہے کہ سڑک جلد سے جلد تعمیر ہوجائے تاکہ لوگوں کو نئی سڑک بننے سے راحت ملے۔

Last Updated : Sep 16, 2021, 4:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.