سرینگر: مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ وادی کشمیر میں غیر ریاستی مزدوروں اور اقلیتی آبادی کے افراد پر حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور سیکورٹی فورسز ان سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ رجیجو سرینگر کے مضافات کھنمو میں آج 'لیگل سروس اتھارٹی' کے جانب سے منعقد آگاہی پروگرام میں مہمان خصوصی تھے۔ Kiran Rijiju on Attacks in Kashmir
مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر سکیورٹی فورسز جموں کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گنے چنے حملے ملک میں ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیر میں مجموعی طور حالات بہتر ہوئے ہیں اور مکمل نارملسی قائم کرنے کی کوشش جاری ہے۔
کرن ریجوجی نے کہا کہ حالات بہتر ہونے کی وجہ سے ہی وادی میں سیاحوں کی بڑی تعداد آرہی ہے اور امسال ریکارڈ توڑ سیاح وادی کی سیر و تفریح کے لیے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وادی صرف خوبصورت ہی نہیں ہے بلکہ یہاں کام کرنے کے لیے بھی بہت کچھ ہے جس میں ثقافت، دستکاری اور باالخصوص لوگوں کی محبت۔موصوف وزیر نے کہا کہ کھیل ہو یا ثقافت کشمیر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے فائدے سب تک پہنچیں گا۔
مزید پڑھیں:
پروگرام کے دوران محکمہ سوشل ویلفیئر اور ہینڈی کرافٹ محکموں نے اس موقع پر مختلف اسٹال بھی قائم کیے تھے جن کا وزیر قانون نے دورہ کیا۔ ان محکموں نے وزیر کو عوام کے لیے بہبودی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔