عید میلاد النبی کی تیاری کے لیے ضلع انتظامیہ بڈگام نے جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کی صدارت بڈگام کے ایڈیشنل ڈی سی ناصر احمد نے کی۔
میٹنگ میں اے ڈی سی نے سی اے پی ڈی محکمہ کو ہدایت دی کہ راشن سپلائی میں تیزی لائی جائے۔ وہیں محمکہ ہیلتھ کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے ناصر احمد نے کہا کہ 'جہاں بھی بڑے اجتماعات منعقد ہونے جا رہے ہیں وہاں پر طبی سہولیات سمیت کورونا وائرس گائیڈ لائنز کے حوالے سے تیاریاں کریں۔'
انہوں نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو یہ بھی ہدایت دی کہ ان اجتماعات میں بغیر ماسک کے کسی کو بھی جانے کی اجازت نہ دی جائے۔'
اے آر ٹی او بڈگام کو بھی ہدایت جاری کی گئی کہ عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے گاڑیاں دستاب رکھیں تاکہ کسی کو بھی کوئی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
اسی طرح تمام بلدیات کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ 'تمام مذہبی مقامات پر صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے۔ پاور ڈپارٹمنٹ اور محکمہ جل شکتی کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ پاور اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: کولگام ڈی ڈی سی نے عید میلاد البنی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا
میٹنگ میں پولیس کی جانب سے بھی نمائندوں نے ہدایت دی کہ وہ حالات پر نظر رکھیں۔ میٹنگ میں سی ایم او بڈگام، ڈی ایس پی ہیڈکواٹرس، ڈی ایس پی ٹریفک کے علاوہ تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے عہدیداروں نے شرکت کی۔