ETV Bharat / city

پلوامہ :پوست کی کاشت کے خلاف محمکہ ریونیو اور محکمہ ایکسائز کی کارروائی

پلوامہ میں محکمہ ریونیو اور ایکسائز کی مشترکہ ٹیموں نے غیر قانونی طریقے سے کی جارہی پوست کی کاشت کو تباہ کردیا ہے۔

author img

By

Published : May 22, 2021, 8:58 PM IST

پوست کی کاشت کے خلاف محمکہ ریونیو اور محکمہ ایکسائز کی کارروائی

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ ریونیو اور ایکسائز کی مشترکہ ٹیموں نے پوست کی غیر قانونی کاشت کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے آج ضلع پلوامہ کے سموبورا اور آلوچی باغ علاقے میں کئی کنال اراضی پر پوست کی فصل کو تباہ کیا۔ ضلع کے ان علاقوں میں زرعی اراضی پر پوست کی فصل کی کاشت غیرقانونی طریقے سے ہورہی تھی۔

تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین کی نگرانی میں ریونیو کی ایک ٹیم نے محکمہ ایکسائز کے ہمراہ سموبورا اور آلوچی باغ میں کئی کنال اراضی پر پوست کی کاشت کو تباہ کردیا ہے۔

تحصیلدار پامپور اشتیاق محی الدین نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کی ہدایت پر محکمہ ریونیو پاپنور اور محکمہ ایکسائز کی مشترکہ ٹیموں نے پوست کی غیر قانونی کاشت کے خلاف مہم چلائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ، سموبورا اور آلوچی باغ میں مشترکہ ٹیموں کے ذریعہ متعدد کنال اراضی پر پھیلی پوست کی فصل کو تباہ کردیا گیا۔ علاقوں کے عام لوگوں نے اس مہم کو بے حد سراہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.