ETV Bharat / city

سرینگر: 2019 کے بعد اب دیکھی جارہی ہیں بچوں میں تفریحی سرگرمیاں - श्रीनगर में स्थित कश्मीर हार्ट

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع کشمیر ہارٹ میں گذشتہ چند ماہ سے جموں و کشمیر انتظامیہ مختلف اقسام کی نمائشوں کا اہتمام کررہی ہے۔ وہیں کافی عرصہ بعد موسیقی کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریحی سرگرمیاں انجام دینے کی خاطر الگ الگ طرح کا ساز و سامان کو بھی دستیاب رکھا گیا ہے۔

سرینگر:مدتوں بعد دیکھی جارہی ہیں بچوں میں تفریحی سرگرمیاں

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 3:55 PM IST

Updated : Sep 24, 2021, 7:09 PM IST

سرینگر میں واقع کشمیر ہارٹ میں سہ پہر کے بعد لوگ خاص کر بچوں کی گہما گہمی سے یہاں رونق بحال ہوگئی ہے۔ متعدد بچوں کو جائے رائڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تو کئی بچے جھولا جھولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اسی طرح یہاں بچے بریک ڈانس اور دیگر تفریحی چیزوں کا بھی خوب مزا لے رہے ہیں۔

سرینگر: 2019 کے بعد اب دیکھی جارہی ہیں بچوں میں تفریحی سرگرمیاں

کورونا کی وجہ سے گزشتہ تقریبا 3 برس سے بچے اپنے گھروں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے تھے، لیکن اب کورونا کی دوسری لہر کچھ حدتک کمزور ہونے کے بعد نمائش گاہ میں بچے بھی مختلف تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کے ذہنی اور جسمانی تندرستی کےلیے کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔

والدین بھی بڑی تعداد بھی اپنے بچوں کو سیر وتفریح کرانے کی غرض سے نمائش گاہ کا رخ کررہے ہیں تاکہ بچے تفریحی سرگومیوں میں بھر پور حصہ لے سکیں۔نمائش گاہ میں ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم مصنوعات کی خریدو فروخت بھی ہورہی ہے۔ یہاں کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائی گئی ہیں جس سے مالکان کو کافی فائدہ ہورہا ہے۔ وہیں بچوں کے تفریحی ساز و سامان اور کھلونے فروخت کرنے والے غیرمقامی افراد بھی کمائی کے اعتبار سے کچھ حدتک مطمئین نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بڈگام میں تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور پھر کورونا وبا و لاک ڈاون کی وجہ سے بچوں کی کھیل کود اور تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔

Last Updated : Sep 24, 2021, 7:09 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.