نتیا نند رائے نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو زمین خریدنے میں کوئی مشکلات پیش نہیں آرہی ہے۔ وہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ' ہمیں نہیں لگتا کہ لوگ کشمیر میں زمین خریدنے میں کوئی دلچسپی لیں گے'۔
مقامی شہری اسحاق بٹ کا کہنا تھا کہ 'مجھے لگتا ہے مرکز کی جانب سے وادی میں ہیٹ اینڈ ٹرائیل کیا گیا ہے'۔ جیسا کہ کہا جارہا کہ دو لوگوں نے جائیداد خريدی ہے۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے وادی میں انویسٹمنٹ کی گئی ہے اور لوگوں کو راغب کرنے کے لیے مہم چلائی گئی، اس کے باوجود کوئی یہاں دلچسپی کیوں نہیں دکھا رہا؟"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "یہ صاف پیغام ہے کہ کشمیر کے موجودہ صورتِحال کی وجہ سے کوئی جائیداد خریدنے میں دلچسپ نہیں لے رہا ہے۔"
مزید پڑھیں: دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف کرگل کے سیاسی لیڈران نے عرضی دائر کی
وہیں ایک اور شہری اعجاز غنائی کا ماننا ہے کہ "وادی کے حالات کی وجہ سے یہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کر رہا ہے، سب کو یہ خدشات لاحق ہے کہ اب تک صرف دو لوگوں نے ہی پراپرٹی کیوں خریدی ہے'۔