کرناٹک کے331 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں جموں کشمیر کی ٹیم کرشنپا گوتم کی غیرمعمولی کارکردگی کے سامنے ٹک نہ سکی اور 44.4 اوورز میں اپنی دوسری اننگز میں محض 163 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
بڑے اسکور کے تعاقب میں جموں کشمیر کی ٹیم مسلسل وکٹیں گنواتی رہی۔ جموں کشمیر کی جانب سے ایس ایس پوندار (33رن)، ایس خجوریا (30رن) اورعاقب نبی (26رن) بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔
اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنا نے میں ناکام رہے۔ جموں کشمیر کی پوری ٹیم 44.4 اوورز میں 163 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
کرناٹک کی جانب سے کرشنپاگوتم 54 رن دے کر سات وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ پرشید کرشنا،مورے اور سچیت کو ایک ایک وکٹ ملا۔
واضح رہے کہ کرناٹک کی پہلی اننگز206 اور دوسری اننگز316 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہوئی تھی ۔
جموں کشمیر کی ٹیم پہلی اننگز میں 192 رنوں پر سمٹ گئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں 163 رن بنا کر آ ل آ ؤٹ ہوئی۔
خیال رہے کہ جموں کے گاندھی میموریل سائنس کالج گراؤنڈ میں کھیلے گئے رنجی ٹرافی کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ کے پہلے دودن بارش اور خراب موسم کی وجہ سے کھیل ممکن نہیں ہو سکا تھا۔
اس کے ساتھ ہی رنجی ٹرافی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔
راجکوٹ میں سوراشٹراور گجراٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تو کولکاتا کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں میزبان بنگال کا کرناٹک سے مقابلہ ہوگا۔