ETV Bharat / city

JKLHC Additional Judge Appointed: راجیش سیکھری جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر

مرکزی وزارت قانون و انصاف نے دو برس کے لیے راجیش سیکھری کو ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کا ایڈیشنل جج مقرر کرنے کا حکم جاری کیا۔ جموں میں پیدا ہوئے راجیش سیکھری 1995 میں بطور منصف شامل ہوئے۔ 1998 میں ڈپٹی جج اور 2008 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔Rakesh Sekhri appointed additional Judge JKLHC

rakesh-sekhri-appointed-additional-judge-jklhc
راجیش سیکھری جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 9:15 PM IST

سرینگر: صدر ہند دروپدی مُرمو نے بدھ کو راجیش سیکھری کو ہائی کورٹ اف جموں و کشمیر اور لداخ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "بھارت کے آئین کے دفعہ 224 کی کلاسز (1) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر ہند دروپدی مُرمو نے راجیش سیکھری کو دو برس کے لیے ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کا ایک ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے۔"Rakesh Sekhri appointed additional Judge JKLHC

جموں میں پیدا ہوئے راجیش سیکھری نے 1989 میں ایس ڈی سبھا ہائی سیکنڈری اسکول سے دسویں جماعت پاس کیا، جس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ گاندھی میموریل سائنس کالج سے گریجویشن کی۔ راجیش سیکھری 1995 میں بطور منصف شامل ہوئے۔ 1998 میں ڈپٹی جج اور 2008 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے سی جے ایم راجوری اور کرگل، خصوصی جج ٹاڈا/پوٹا کورٹ سرینگر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اننت ناگ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جموں، پرنسپل ڈسٹرکٹ جج ریاسی رامبن اور بارہمولہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.