سابق این آئی اے افسر راکیش بھلوال نے آج جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ایس ایس پی کا Rakesh Balwal Joins as SSP Srinagar عہدہ سنبھالا۔
انہوں نے آئی پی ایس افسر سندیپ چودھری IPS officer Sandeep Chaudhary کی جگہ لی ہے اور حکومت نے گزشتہ روز اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔
سندیپ چودھری گزشتہ دس ماہ سے سرینگر میں تعینات تھے اور بتایا جاتا ہے کہ حیدرپورہ میں فرضی انکاؤانٹر کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ان کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
راکیش بھلوال آئی پی ایس افسر Rakesh Bhalwal IPS Officer ہیں جن کا تعلق جموں کشمیر کے ضلع ادھم پور سے ہے۔ وہ گذشتہ برسوں سے دہلی میں این آئی اے میں تعینات تھے اور وادی کشمیر میں عسکریت اور علیحدگی پسندوں کے معاملات کی تحقیقات کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں:Rakesh Balwal Posted as SSP, Srinagar: سابق این آئی اے افسر راکیش بھلوال سرینگر کے ایس ایس پی تعینات
جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے جڑے معاملات اور پلوامہ خودکش حملے کی تحقیقات کرنے کے دوران اس پورے منصوبے کا پردہ فاش بھی راکیش بھلوال کیا تھا۔