سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم کی یہی صورتحال اگلے دو دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ rain Forecast in Kashmir
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہی ریکارڈ ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جومعمول سے5.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں پیر کی صبح سے ہی موسم جزوی طور ابر آلود رہا۔
یو این آئی