سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمکے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔ MeT Predicts Rain in JK
ادھر وادی میں ابر آلود موسم کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں مزید بارش کا امکان
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.0 ڈگری سینٹی گرٰڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں منگل کی صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہ اور رک رک کر ہلکی بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
یو این آئی