سرینگر: وادی کشمیر میں شبانہ بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وادی میں موسم کی یہی صورتحال اگلے دو دنوں کے دوران قائم رہ سکتی ہے۔' rains in Kashmir
ادھر بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں دوران شب سب سے زیادہ 18.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19.8 ڈگری سینٹی گرٰڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ Rain forecast in Kashmir
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں دوران شب 7.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Weather in Kashmir: کشمیر کے موسم میں بہتری کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ
سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت19.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی