ETV Bharat / city

Carpet QR Mechanism: کیو آر کوڈ پر مبنی میکانزم سے قالین صنعت کو فروغ حاصل ہوگا

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 3:40 PM IST

Updated : Mar 16, 2022, 4:14 PM IST

کشمیر کی قدیم دستکاریوں میں قالین بافی ایک اہم صنعت تصور کی جاتی رہی ہے اور ایک وقت میں قالین بافی یہاں کی اقتصادیات میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی تھی۔ اس صنعت سے نہ صرف ہزاروں دستکار بلکہ دیگر وابستہ افراد بھی اپنی روز روٹی بہتر طور کماتے تھے۔

qr-code-mechanism-promote-carpet-industry-in-kashmir
کیو آر کوڈ پر منبی میکانزم سے قالین صنعت کو فروغ حاصل ہوگا

سرینگر:انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپیٹ ٹیکنالوجی جموں وکشمیر نے ہاتھ سے بننے قالینوں کی کیو آر کوڈ پر منبی جی آئی ٹیگنگ کا ملک میں اپنی نوعیت کا ایک ایسا میکانزم متعارف کیا ہے جس سے جموں وکشمیر میں ہاتھ سے تیار کردہ قالینوں کی صداقت اور دیگر مطلوبہ تفصیلات کی جانچ اور تصدیق کی جاسکتی ہے۔QR Code Mechanism For Kashmiri Carpet

کیو آر کوڈ پر منبی اس طریقہ کار سے اصلی قالینوں کی شناخت اور معیار بڑھنے کے علاوہ بین الاقوامی بازار میں قالین صنعت کی برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔کشمیر کی قدیم دستکاریوں میں قالین بافی ایک اہم صنعت کے طور تصور کی جاتی رہی ہے اور ایک وقت میں قالین بافی یہاں کی اقتصادیات میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی تھی ۔اس صنعت سے نہ صرف ہزاروں دستکار بلکہ دیگر وابستہ افراد بھی اپنی روز روٹی بہتر طور کماتے تھے۔لیکن چند دہائیوں سے بین الاقوامی بازار کا رجحان تبدیل ہونے اور نقلی قالین کو بازار میں اتارنے سے سے اصلی قالین صنعت کی برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ ایسے میں اب جی آئی ٹیگنگ اور کیو آر کوڈ کی مدد سے جموں وکشمیر کی قالین صنعت کو ایک نئی روح پھونکی جاسکتی ہے۔کیو آر کوڈ پر منبی ایپلیکیشن کے ذریعے صارف کو خریدے گئے جی آئی مارک قالین سے متعلق تمام جانکاری اپنے فون پر بہ آسانی دستیاب ہو سکتی ہے ۔وہیں اصلی اور نقلی میں فرق کے علاوہ قالین میں استعمال شدہ میٹریل سے رنگوں تک اور ڈائزائن سے لے کر دستکار کے نام تک تمام تفصیلات اسی کیو آر کوڈ کی بدولت حاصل کی جاسکتی ہے ۔کیو آر کوڈ کو متعارف کرنے کے بعد جی آئی ٹیگ شدہ سلک قالینوں کی پہلی کھیپ پرنسپل سیکرٹری برائے صعنت و تجارت کی موجودگی میں گزشتہ ہفتے دلی سے یورپ کے لئے روانہ کی گئی۔ کشمیری قالین میں جغرافیائی نشاہدی کی بنیاد پر کیو آر کوڈ یہاں کی قالین بنانے کی صنعت کو نہ صرف تبدیل کرے گا بلکہ اس کو مستقبل میں بھی بچانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ایسے میں اب انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپیٹ ٹیکنالوجی سرینگر میں ان دنوں قالینوں کی چانچ کرنے کا کام بڑھ گیا ۔اور روزانہ کی بنیاد پر درجنوں قالینوں کو سکرینگ کے عمل سے گزارے کر کیو آر کوڈ پر منبی لیبلنگ کی جاتی ہے

حکومت کے اس مثبت اقدام سے یورپی اور خلیجی ممالک میں کشمیری قالین صنعت کو فروغ ملنے سے ملکی آمدنی میں اضافے کے علاوہ وابستہ افراد کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

Last Updated : Mar 16, 2022, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.