پولیس پبلک ریلیشن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن پلوامہ کے احاطے میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ایس ایچ او پلوامہ نے کی اور اس میٹنگ میں قصبہ پلوامہ کی ٹریڈرس فیڈریشن نے بھی شرکت کی۔Pulwama Police Organized a Public Meeting
پلوامہ پولیس نے پولیس اسٹیشن پلوامہ میں عوامی میٹنگ کا اہتمام کیا اجلاس میں پولیس نے عوام کے مسائل سنے اور پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرنے کی پہل کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء سے عوامی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کچھ اہم مسائل جو شرکاء کی طرف سے پیش کیے گئے، مثلاً سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، ٹریفک مینجمنٹ وغیرہ۔ شرکاء کی طرف سے اُجاگر کی گئی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے سربراہ افسران نے یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جبکہ دیگر مسائل کو انتظامیہ کی نوٹس میں لایا جائے گا اور ان کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
میٹنگ کے اختتام پر پولیس نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا وہی شرکاء نے اس طرح کی میٹنگوں کا انعقاد کرنے پر پلوامہ پولیس کے کردار کو سراہا۔