جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آئے روز کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام Traffic Jams for Several Hours a Day in Pulwama رہتا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
وہی اس ٹریفک جام کا ذمہ دار چھاپڑی فروشوں کو ٹھہرایا جا رہا ہے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ضلع پلوامہ پولیس نے اج ان چھاپڑی فروشوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں ان چھاپڑی فروشوں نے پولیس افسران کے سامنے اپنے مسائل رکھے۔ وہیں پولیس نے بھی انہیں ہدایت دی کہ وہ پلوامہ میں ٹریفک جام کا حصہ نہ بنیں بصورت ديگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر پولیس افسران نے چھاپڑی فروشوں کو یقین دہانی کرائی کے ان کے مسائل کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی محمد شفیع نے کہا کہ ایس ایس پی غلام جیلانی کی ہدایت پر ہم نے ان چھاپڑی فروشوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس کا مقصد ان کو یہ سمجھانا تھا کہ ضلع میں ان کی جانب سے ٹریفک کی نقل وحمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔
- مزید پڑھیں: Footpath Union Protest In Sopore: سوپور میں چھاپڑی فروشوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا
انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں آئے روز ٹریفک جام رہتا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاپڑی فروشوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے، لیکن جو ہدایات انہیں دی گئی ہیں کہ اگر وہ اس کی خلاف ورزی کریں گے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔