ETV Bharat / city

Pulwama encounter:پلوامہ انکاؤنٹر ختم، دوعسکریت پسند ہلاک - دو عسکریت پسند ہلاک

ضلع پلوامہ کے متریگام میں گزشتہ کل شام پانچ بجے عسکریت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شروع ہونے والا تصادم آج علی الصبح دو بجے اختتام پذیر ہوگیا۔اس تصادم میں دوعسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ Militant killed, Soldier Injured in Pulwama Encounter

انکاؤنٹر
انکاؤنٹر
author img

By

Published : Apr 28, 2022, 10:49 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متریگام علاقے میں گزشتہ شام فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی تھی، دونوں جانب سے کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا، فوج کی جانب سے کی گئی کاروائی کے جواب میں عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا، جس سے لگ رہا تھا کہ عسکریت بھا گ گئے ہیں، تاہم فوج نے محاصرے کا دائرہ وسیع کر کے علاقے میں موجود عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی تھی۔ Militant killed, Soldier Injured in Pulwama Encounter

انکاؤنٹر

سکیورٹی اہلکار تقریباً آٹھ بجے علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں کو تلاش کررہے تھے، جس کے بعد دونوں جانب سے رات بھر گولیوں کا تبادلہ جاری رہا، جو دو بجے تک جاری رہا، بالآخر یہ تصادم آج علی الصبح اختتام پذیر ہوا، اس تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

اس جھڑپ میں البدر نامی عسکری تنظیم کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں، جن کی شناخت اعجاز احمد حافظ جو کہ انجینئرنگ کے طالب علم تھے،کہا جارہا ہے کہ اس نے رواں برس جنوری میں ہی عسکری تنظیم البدر میں شمولیت اختیار کی تھی۔

وہیں دوسرے عسکریت کی شناخت شاہد ایوب کے طور پر کی گئی ہے، جو کہ بارہویں جماعت کا طالبعلم بتایا جارہا ہے۔ وہیں پولیس کے مطابق جائے مقام سے 2 اے کے 47 رائفل برآمد کی گئی ہے، پولیس نے مزیدکہا کہ رواں برس ضلع پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں پر ہونے والے حملوں میں یہ دونوں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:Encounter in Pulwama's Pahoo: پلوامہ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک

وہیں ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے امن وامان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.