وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں جہاں گزشتہ دنوں سے برفباری دیکھی جارہی ہے وہیں آج میدانی علاقوں میں بھی برفباری شروع ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک نظر آرہا ہے۔ Snowfall in upper Area of Kashmir Valley
ضلع پلوامہ کے بالائی علاقوں کی اگر بات کریں تو یہاں پر پچھلے کئی دنوں سے برفباری ہورہی تھی تاہم ضلع انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرکے ان بالائی علاقوں میں ٹریفک کی نقل وحمل بحال کردی ہے۔ Snowfall in Pulwama
پلوامہ میں محکمہ مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ Department of Mechanical Engineering نے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پلوامہ و شوپیان میر عرفان نے فون پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'محمکہ کے ملازمین دن رات لوگوں کو ہر طرح کی راحت پہنچانے کے لیے کام کررہی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Snowfall In Kashmir: وادی کشمیر میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع
انہوں نے کہا 'اس وقت ضلع پلوامہ اور شوپیان کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔'
یہ بات قابل زکر ہے کہ محمکہ موسمیات نے وادی میں تازہ برف باری کے ساتھ ہی 'ریڈ الرٹ' جاری کیا۔ محکمہ موسمیات نے 8 جنوری کی شام تک ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔