ETV Bharat / city

قومی ترنگے کی بے حرمتی کرتے بی جے پی صدر کا ویڈیو وائرل - پلوامہ کے بی جے پی صدر سجاد رائنا

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بی جے پی صدر سجاد رینا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں سجا د قومی ترنگا کی بے حرمتی کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

بی جے پی کے ضلعی صدر سجاد رائنا
بی جے پی کے ضلعی صدر سجاد رائنا
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 4:21 PM IST

پلوامہ میں بی جے پی کے ضلعی صدر سجاد رینا کا ایک چار سیکند کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ جس میں سجاد ترنگے سے اپنا جوتا صاف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

قومی ترنگے کی بے حرمتی کرتے ہوئے بی جے پی صدر کا ویڈیو وائرل
اس سلسلہ میں سجاد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو چھ سال پرانا ہے اور اس وقت میری سوچ بالکل الگ تھی۔ اس وقت میں سیاست میں بھی نہیں تھا۔ بی جے پی میں شامل ہوتے ہی میرے اندر ملک کے تئیں محبت پیدا ہوئی اور مجھے بھارتی ہونے پر فخر ہے۔ ترنگا میری جان میری شان ہے اور اگر اس کے لیے مجھے مرنا پڑے گا تو میں تیار ہوں۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز محبوبہ مفتی نے قومی پرچم اور جموں و کشمیر کے سابق پرچم کے بارے میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وہ تب تک کوئی جھنڈا نہیں لہرائیں گی جب تک جموں و کشمیر کے جھنڈے کی پوزیشن بحال نہیں ہوتی۔ جس کے بعد سے بی جے پی نے ان کی محبوبہ مفتی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔بی جی نے ان کے بیان کو قوم دشمنانہ قرار دیا تھا اور محبوبہ کے خلاف قانونی کارروائی کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.