مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے کہا کہ مودی حکومت نے گذشتہ دو سال کے دوران جموں و کشمیر میں جو کام انجام دیے ہیں، وہ 70 برسوں میں نہیں کیے گئے تھے۔ سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ 2 برس ترقی کے متعدد اقدامات کئے گئے اور مختلف ترقیاتی اسکیمات کے ذریعہ عوام کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سبھاش سرکار وادی کے مختلف اضلاع کا دورہ کررہے ہیں۔ اس دوران انہوں ے مختلف سیاسی و سماجی وفود سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں 7 میڈیکل کالجز کو قائم کیا جسے 70 برسوں میں نہیں کیا گیا جبکہ 2 کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔
انہوں نے وادی میں تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے عوامی شراکت داری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرائمری سطح پر تعلیمی نظام بہتر ہوگا تو اعلی تعلیم کی سطح میں بہتری آئے گی۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ’جموں وکشمیر میں بہت کام کرنا باقی ہے کیونکہ گذشتہ 70 برس کی بیاری کو دو سال میں ہی ختم نہیں کیا جاسکتا‘۔
یہ بھی پڑھیں:
جب پُرہجوم سرکاری تقاریب جاری ہیں تو مساجد اور درگاہیں بند کیوں: محبوبہ مفتی
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں سے مرکزی حکومت نے درجنوں وزرا کو جموں و کشمیر کے دورے پر روانہ کیا۔ وزرا یہاں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔