جموں و کشمیر کے ترال میں واقع ریشی پورہ میں بجلی کی ابتر صورتحال سے تنگ آکر مقامی لوگوں نے خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ Protest against Power Development Department in Tral
تفصیلات کے مطابق بٹ محلہ ریشی پورہ کے مقامی لوگ محکمہ بجلی کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔ مظاہرین کے مطابق بستی کا ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہوتا رہتا ہے۔ Protest against PDD in Reshipora
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ 'ان کو دس برس قبل 63kv کا ایک ٹرانسفارمر دیا گیا ہے لیکن آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ اب چونکہ لوڈ بھی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ آئے روز ٹرانسفارمر خراب رہتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Protest Against PDD: ’بجلی بل کی ادائیگی کے باوجود بجلی سے محروم رکھا جا رہا ہے‘
مقامی لوگوں کے مطابق ان کو پچھلے دو برس کے دوران صرف یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انہیں ایک نیا ٹرانسفارمر دیا جائے گا لیکن ابھی تک ٹرانسفارمر نہیں ملا ہے۔ گاؤں والوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد یہاں نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے تاکہ بجلی کی پریشانی سے نجات مل سکے۔