ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں اقلیتی طبقے کے اساتذہ کی حفاظت کیلئے انتظامیہ کو تجویز - جموں و کشمیر میں سرکاری اساتذہ پر فائرنگ

ڈائریکڑ اسکول ایجوکیشن تصدیق حسین میر کا کہنا ہے کہ محکمہ میں تعینات اقلیتی برادری کے تدریسی وغیر تدریسی عملے کو ان اسکولوں میں تعینات کرنے کی ایل جی انتظامیہ سے سفارش کی گئی ہے جہاں وہ خود کو محفوظ محسوس کریں۔

اسکول ایجوکیشن کا اقلیتوں کی حفاظت کے تئیں انتظامیہ کو تجویز

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 6:58 PM IST

Updated : Oct 12, 2021, 7:09 PM IST

سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے دو اساتذہ کی ہلاکت کے بعد ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے حکومت کو اقلیتوں کے سرکاری اساتذہ کو محفوظ مقامات پر قائم اسکولوں میں تعینات کرنے کے تجویز پیش کی ہے۔

اس ضمن میں ڈائریکڑ اسکول ایجوکیشن تصدیق حسین میر کا کہنا ہے کہ محکمہ میں تعینات اقلیتی برادری کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ان اسکولوں میں تعینات کرنے کی ایل جی انتظامیہ سے سفارش کی گئی جہاں وہ خود کو محفوظ محسوس کریں۔

ایسے میں مذکورہ عملے کو ایسے اسکولوں میں تعینات کرنے کی ضرورت ہے جہاں وہ بغیر کسی خوف وخطر کے اپنی خدمات پورے طور پر انجام دی سکیں۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے تجویز شدہ سفارشات پر مزید کارروائی اب حکومت کو عمل میں لانی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: 30 گھنٹوں میں 5 فوجی اہلکار اور 7 عسکریت پسند ہلاک

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 7 تاریخ کو سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں ایک سرکاری اسکول کی پرنسپل سوپندر کور اور استاد دیپک چند کو نا معلوم مسلح افراد نے مذکورہ اسکول کے صحن میں گولی مار کر ہلاک کردیا، جبکہ اس سے ایک دن قبل سرینگر کے مشہور دوا فروش ایم ایل بندرو سمیت بھاگل پور کے پانی پوری فروخت کرنے والے ایک غیر مقامی شخص کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 7:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.