ETV Bharat / city

پروفیسر محمد امین پیرزادہ نے سنبھالا کشمیر اسٹڈیز کے ڈائریکٹر کا عہدہ - سوشالوجی شعبے

وادی کے معروف ماہرِ سماجیات اور کشمیر یونیورسٹی کے سوشیالوجی شعبے کے سابق سربراہ پروفیسر پیرزادہ محمد امین نے کشمیر یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر اسٹڈیز کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 10:42 AM IST

پروفیسر محمد امین پیرزادہ کو حال ہی میں اس سینٹر کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعینات کئے جانے کے احکامات صادر کئے گئے تھے۔ پروفیسر محمد امین پیرزادہ نے کشمیر یونیورسٹی میں آج تک شعبۂ سوشل ورک کے بانی سربراہ کی حیثیت سے اپنی خدمات دینے کے ساتھ ساتھ سوشیالوجی شعبے کے سربراہ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

موصوف پالیسی ریسرچ اور پالیسی سازی میں بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے جموں وکشمیر میں پہاڑی طبقے کے لیے ریزرویشن سے متعلق تیار کی گئی پالیسی ساز کمیٹی کی سربراہی بھی انجام دی ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ پروفیسر محمد امین پیرزادہ اپنے تجربے سے بطور ڈائریکٹر کشمیر اسٹدیز کی سرگرمیوں کو ایک نئی جہت دیں گے اور انسٹی ٹیوٹ ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ روابط کو استور کریں گے تاکہ یہاں کے طلباء کو وسیع تر تجربے حاصل ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:خودکشی کی روک تھام کےلیے کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے پروگرام کا اہتمام

خیال رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر اسٹڈیز کشمیر یونیورسٹی میں تدریسی و تحقیق کے ایک اعلیٰ مرکز کے ساتھ ساتھ اینتھرا پالوجی میں ماسٹرس ڈگری پروگرام بھی چلایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.