ETV Bharat / city

پروفیسر فاروق احمد شاہ سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر منتخب - فاروق احمد شاہ نے وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کا عہدہ سنبھالا

وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد فاروق احمد شاہ نے رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر کے ہمراہ یونیورسٹی کے انتظامی عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فاروق احمد شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی نے تعلیمی ماہرین پیدا کرنے اور امتحانات کے سلسلے میں اپنا ایک مقام بنایا ہے۔ یونیورسٹی مختلف چیلنجز اور رکاوٹوں کے باوجود مقررہ وقت پر طلبا کی ڈگریاں مکمل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

پروفیسر فاروق احمد شاہ سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر منتخب

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 7:47 PM IST

سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے پروفیسر فاروق احمد شاہ و سربراہ شعبہ سکول آف مینجمنٹ اسٹڈیز وڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نے پیر کو وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کا عہدہ سنبھالا۔ پروفیسر فاروق احمد شاہ نے سابق وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے۔

پروفیسر فاروق احمد شاہ سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر منتخب
پروفیسر فاروق احمد شاہ سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر منتخب
اس سے قبل پروفیسر فاروق شاہ متعدد تعلیمی اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں، جن میں سربراہ اسٹوڈنٹس ویلفیئر، ڈائریکٹر DIQA، چیف پراکٹر اور سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں چیف وارڈن شامل ہے۔ ان کے پاس تین دہائیوں سے زائد عرصے سے تدریس اور تحقیق کا تجربہ ہے۔
پروفیسر شاہ کے اکائنٹنگ، فائنانس اور تنظیمی امور پر تحقیقی مقالے قومی اور بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہوئے ہیں۔ انہوں نے آٹھ کتابیں اور 50 کے قریب تحقیقی مقالے بھی تصنیف دئے ہیں۔ پروفیسر شاہ نے بھارت اور بیرون ملک میں منعقدہ متعدد بین الاقوامی کانفرنس میں حصہ لیا ہے۔
وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد فاروق احمد شاہ نے رجسٹرارپروفیسر ایم افضل زرگر کے ہمراہ یونیورسٹی کے انتظامی عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فاروق احمد شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی نے تعلیمی ماہرین پیدا کرنے اور امتحانات کے سلسلے میں اپنا ایک مقام بنایا ہے اور کئی چیلنجوں اور رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود مقررہ وقت میں طلبا کی ڈگریاں مکمل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
پروفیسر شاہ نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی کشمیر طلبا کے لیے اعلی تعلیم کے حصول کی ترجیحی منزل بن چکی ہے، اس کے علاوہ ریسرچ اسکالرز کی تعداد بھی کئی برسوں میں کئی گنا بڑھی ہے۔ انہوں نے انتظامی عملے سے کہا کہ وہ ادارے کی مجموعی ترقی کا کام جوش اور ولولے کے ساتھ جاری رکھیں۔
پروفیسر شاہ نے سابق وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر کی سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کی ترقی میں تمام محاذوں پر شراکت کو بھی اجاگر کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر نے کہا کہ یونیورسٹی کا انتظامی عملہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سابق وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر کی قیادت میں حاصل ہونے والی رفتار کو آگے بڑھایا جائے۔

مزید پڑھیں: 'ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہمارا تجربہ اور ہماری محنت ضرور رنگ لائے گی'

انہوں نے کہا کہ فیکلٹی اور انتظامی عملہ دونوں مل کر کام کرتے رہیں گے اور بانی وائس چانسلر پروفیسر عبدالواحد اور پروفیسر معراج الدین میر کے مشن کو پورا کریں گے۔ پروفیسر فاروق شاہ کو وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انتظامی عملے نے ان کی کوششوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.