ETV Bharat / city

روہت کنسل نے ضلع شوپیاں کا دورہ کیا - عام لوگوں کی طرف سے پیش کی گئی شکایات اور مسائل کو سنیں

پرنسپل سکریٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام سوم کا بنیادی مقصد لوگوں کے دروازوں تک پہنچنا ہے اور عوام کو انتظامیہ سے موثر اور ہموار خدمات کی فراہمی کے لئے جوڑنا ہے اور حکومت نے پنچایتوں کو بااختیار بنانے کے لئے بیک ٹو ولیج کا آغاز کیا ہے تاکہ ترقی کے ثمرات نچلی سطح پر جلوہ گر ہوں۔

روہت کنسل
روہت کنسل
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 11:05 AM IST

جموں و کشمیر کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے آج "بیک ٹو ولیج" پروگرام مرحلہ سوم کے سلسلہ میں تعمیر و ترقی کے حوالہ سے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کا دورہ کیا۔

روہت کنسل نے ضلع شوپیان کے سندھو شرمال علاقے کا دورہ کیا تاکہ عام لوگوں کی طرف سے پیش کی گئی شکایات اور مسائل کو سنیں اور وقتاً فوقتاً لوگوں کی شکایتوں کا ازالہ کیا جائے۔

اس موقع پر پرنسپل سکریٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام سوم کا بنیادی مقصد لوگوں کے دروازوں تک پہنچنا ہے اور عوام کو انتظامیہ سے موثر اور ہموار خدمات کی فراہمی کے لئے جوڑنا ہے اور حکومت نے پنچایتوں کو بااختیار بنانے کے لئے بیک ٹو ولیج کا آغاز کیا ہے تاکہ ترقی کے ثمرات نچلی سطح پر پہنچ سکیں۔

روہت کنسل

انہوں نے بیک ٹو ولیج کو عوام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کیلئے ایک بہترین موقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام صرف ایک فرد یا ایک پنچایت یا ضلع کیلئے نہیں بلکہ یہ پوری یو ٹی کیلئے ہے اور ہر ایک کو آگے آ کر جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں کی معاشی و معاشرتی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ متعلقہ شکایات کا جائزہ لیکر اسکو ازالہ کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں اور عوام کو ان پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی گزارش کی اور کہا کہ ایسے مواقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

اس دوران انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان سارے مسائل پر غور و خوض کرکے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ترجمان روہت کنسل نے بعد میں سھندو شرمال میں کولنگ دودھ پلانٹ، واٹر کنسرویش اسکیم شرمال کا سنگ بنیاد رکھا، اسکے علاوہ انہوں نے پوتروال شوپیاں میں اسٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین، ایس ایس پی شوپیان امرت پال کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران اور عام لوگ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.