ETV Bharat / city

صدر جمہوریہ کا کشمیر کے عوام کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے پر زور - اؤ سی ڈی پی پانڈے، آئی جی پی وجے کمار

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق 'سرینگر کے راج بھون میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران صدر نے کشمیر کی صورتِحال پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے زور دیا کہ عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنایا جائے۔"

President Kovind
President Kovind
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 10:59 PM IST

Updated : Jul 27, 2021, 6:31 AM IST

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوونڈ نے پیر کے روز جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع راج بھون میں ایک اعلیٰ سطح کی یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں سیکیورٹی فورسز کے تمام اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "میٹنگ کے دوران صدر نے کشمیر کی صورتِحال پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے زور دیا کہ عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنایا جائے۔"

یہ بھی پڑھیں: President Kovind Visit: رام ناتھ کووند جموں کشمیر اور لداخ کے چار روزہ دورہ پر

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "میٹنگ میں جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ، 15 کور کے جی اؤ سی ڈی پی پانڈے، آئی جی پی وجے کمار، جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اروں کمار مہتا کے علاوہ بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے آئی جی پی موجود تھے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی وہیں تھے۔"

آفیسر کا کہنا تھا کہ "صدر کو دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد وادی کی صورتِحال کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن بھی دی گئی جس میں عسکری پسندی مخالف کارروائیوں اور در اندازی کے حوالے سے تفصیلی تذکرہ کیا گیا۔"

Last Updated : Jul 27, 2021, 6:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.