جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں اتوار کے روز مہنڈر کے بھاٹا دھوڑیاں علاقہ میں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔اس دوران دو پولیس اہلکار اور ایک آرمی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ایک پاکستانی عسکریت پسند کے بھی زخمی ہونے کی خبر موصول ہورہی ہے۔
پولیس کے مطابق جاری آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کا ایک پاکستانی عسکریت پسند ضیاء مصطفی کو ایک ٹھکانے کی نشاندہی کے لیے مہنڈر کے بھاٹا دھوڑیاں علاقہ میں لیکر گئے کہ اچھانک چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔جس کے نتیجہ میں دو فوجی جوان ،ایک پولیس اہلکار اور ایک عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
شوپیان:سی آر پی ایف کی فائرنگ میں عام شہری کی موت
تلاشی کے دوران جب ٹیم عسکریت پسندوں ٹھکانے کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم پر دوبارہ فائرنگ کی جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک فوجی جوان زخمی ہوئے، اس دوران مصطفیٰ کو بھی چوٹیں آئیں ہیں اور گولی لگنے کی وجہ سے اسے جائے وقوع سے نہیں نکالا جا سکا۔