جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع کرشی وگیان میں ان پٹ ڈیلروں کے لیے انٹیگریٹڈ نیوٹریئنٹ مینیجمنٹ کے تحت 15 دنوں پر مشتمل سرٹیفکٹ کورس کا آغاز کیا گیا تھا۔
پروگرام کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر جے پی شرما نے ڈائریکٹر ایکسٹینشن ڈاکٹر ایس کے گپتا کی موجودگی میں آن لائن موڈ کے ذریعہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈیلر/ریٹیلر کمپنی اور کسانوں کے درمیان باہمی رابطہ ہے۔ کسانوں کو متوازن انداز میں کھادوں کے استعمال کی ترغیب دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:گاندربل میں کھاد، ادویات اور بیجوں کی جانچ مہم
انہوں نے مزیدکہا کہ مختلف اقسام کی کھادوں اور ان کی تیاری، خرید، فروخت اور تقسیم کے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔