ETV Bharat / city

سرینگر: خاتون کے قتل کے الزام میں چچا، بھتیجہ اور بھتیجی گرفتار

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر کے سیدہ کدل علاقے میں ایک نوعمر خاتون شہنازہ کے قتل کے الزام میں اس کے چچا، بھتیجہ اور بھتیجی کو ملوث پانے کے بعد ان تمام ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

police solve murder case, accused arrested in srinagar
سرینگر: خاتون کے قتل کے الزام میں چاچا، بھتیجہ اور بھتیجی گرفتار
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 10:09 PM IST

پولیس کے ایک بیان کے مطابق ان رشتہ داروں نے خاتون کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش میں خاتون کا قتل کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ 4 نومبر کو سرینگر کے سیدہ کدل میں ایک خاتون کی موت ہوئی تھی اور اس کے اہل خانہ نے اس کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا تھا۔

ہلاک ہوئی خاتون کا نکاح شادی پورہ کے ناصر حسین کے ساتھ ہونے والی تھی اور اس کی تقریب 4 اور 5 نومبر کو تھی۔

مذکورہ خاتون کی موت کی خبر نے ناصر کو شدید دکھ میں ڈالا تھا اور ان کو یقین نہیں ہوا کہ ان کی ہونے والی اہلیہ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوگی۔

انہوں سرینگر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپیل کی جس کے بعد عدالت نے اس معاملے پر تفتیش کرنے کی ہدایات جاری کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران انہوں نے مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی، جس دوران ہلاک ہوئی خاتون کے سوتیلے بھائی محمد شفیع سلطان، ان کا بھتیجہ واجد اور بھتیجی نگہت نے جرم کا اعتراف کیا، جس کے بعد ان پر مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:

عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں کانگریس رہنما گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد شفیع سلطان نے ہلاک شدہ خاتون کی جائیداد اور زیورات ہڑپنے کے لیے لالچ میں آکر قتل کی سازش رچی اور اس نے واجد اور نگہت کے ساتھ مل کر خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.