ETV Bharat / city

Attack on Police in Pulwama: پلوامہ: نامعلوم بندوق بردار نے پولیس پر حملہ کیا - جموں و کشمیر میں پولیس پر حملہ

پلوامہ کے بنڈزو میں ایک نامعلوم بندوق بردار نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا Gunman Attacked Police جس میں پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

پولیس پر حملہ کیا
پولیس پر حملہ کیا
author img

By

Published : Dec 19, 2021, 8:06 PM IST

Updated : Dec 19, 2021, 8:19 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بنڈزو علاقے میں نامعلوم بندوق بردار نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی Firing on Police Personnel جس میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں پولیس پر حملہ

ایک دیگر پولیس اہلکار نے بتایا کہ بنڈزو پلوامہ کے رہنے والے مشتاق احمد وگے ولد غلام محمد وگے نامی پولیس اہلکار پر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد اس وقت ڈی پی ایل ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں دھوبی کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اور ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

مقامی باشندوں نے زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ضلع ہسپتال پہنچایا جہاں سے مزید علاج کے لیے انہیں ایس ایم ایچ ایس سرینگر ریفر کردیا گیا ہے۔

فی الحال علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

پلوامہ کے ایس ایس پی غلام جیلانی نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار کی حالت مستحکم ہے۔

Last Updated : Dec 19, 2021, 8:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.