کشمیر کے ڈویژنل کمشنرپی کے پولے کا کہنا ہے کہ سرینگر آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کی آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹنگ لازمی RT-PCR Testing Mandatory in J&K ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ابھی کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون New Covid Variant Omecron کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے لہذا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سرینگر کے جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں ان علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جو بھی بین الاقوامی مسافر آ رہے ہیں، خواہ وہ شارجہ سے آرہے ہوں یا کسی اور جگہ سے ان کی آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹنگ لازمی ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'مسافروں کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور ٹیسٹ رپورٹ آنے تک انہیں ہوٹل میں کورنٹائن کیا جاتا ہے، پھر جن کی رپورٹ مثبت آتی ہے انہیں کووڈ ہسپتال واقع کھنموہ منتقل کیا جاتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ابھی تک اومیکرون کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور وبا کی یہ نئی قسم بھی بہت ہی تیزی سے پھیلتی ہے۔ اور سرینگر کے کچھ علاقوں میں کورونا کے کیسز زیادہ آرہے ہیں اس لیے انہیں کنٹیمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ کورونا وبا کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد نے چند روز قبل ہی کہا تھا کہ 'بیرون ممالک سے لوٹنے والے مقامی افراد اگر اپنی سفری ہسٹری چھپاتے ہیں تو ان پر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔