جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے آج یوم تاسیس کے موقع پر سرینگر میں پرس کانفرنس کا انعقاد کیا Apni Party Foundation Day گیا ہے۔پرس کانفرنس میں اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کی دو سالوں کی کارکردگی کی تفصیل دی ہے۔
پریس کانفرنس میں نمائندہ کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے سیاسی متبادل ہے اور مستقبل بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی بڑی سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو جھوٹے وعدے اور فریب کاری سے اقتدار حاصل کرکے ان کے ساتھ استحصال کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی نے روز اول سے ہی سچ کی سیاسی کی ہے اور آگے پر اس کا یہی لائحہ عمل ہوگا۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ جمہوری عمل کتنا ہی برا ہو افسر راج سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کے مشکلات دن بدن بڑھ رہے ہیں، کیونکہ افسر شاہی عوامی نمائندگی کا متبادل نہیں ہوتا ہے۔Altaf Bukhari on JK Elections
انہوں کہا کہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر میں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں اور اگر حدبندی کمیشن نے مسودے کے مطابق حدبندی کی تو بھی انتخابات میں حصہ لینا جمہوریت کے لیے لازمی ہے اور ناگزیر بھی۔
یہ بھی پڑھیں:
حدبندی کمیشن کے مسودے کے متعلق موصوف نے کہا کہ وہ اس حدبندی کو مسترد Apni Party On Delimitationکرتے ہیں کیونکہ اس میں لوگوں کی رائے کے مطابق حدبندی نہیں کی گئی ہے بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے بے اختیار کرنے کی ایک سازش رچی گئی ہے۔
سید محمد الطاف بخاری نے لوگوں سے اپیل کی کہ جب بھی حد بندی کمیشن جموں و کشمیر میں حد بندی کا مسودہ پبلک دومین میں پیش کیا جائے گا تو اس بارے میں اپنے خدشات اور اعتراضات کمشن کے سامنے داخل کرئے۔
انہوں نے کہا کہ حد بندی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ان کی پارٹی حد بندی کمیشن پر اپنے اعتراضات درج کرائے گی۔