ETV Bharat / city

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کی میٹنگ آج

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نامی محاذ کو تشکیل دینے کے بعد اعلامیہ کے دستخط کنندگان کی پہلی میٹنگ کا آج یعنی سنیچر کے روز انعقاد ہو رہا ہے۔

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 10:24 AM IST

Updated : Oct 24, 2020, 10:54 AM IST

gupkar
gupkar

میٹنگ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی جس میں شرکت کے لئے پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے تمام ارکان کو مدعو کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا جبکہ محاذ کے لیے ایکزیکیوٹیو کونسل تشکیل دیے جانے کے علاوہ بی ڈی سی انتخابات پر غور وخوص کیا جائے گا۔

15 اکتوبر کو گپکار اعلامیہ کے دستخط کنندگان نے پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نامی محاذ تشکیل دینے کے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ یہ پلیٹ فارم جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے زائد از 14 ماہ بعد گپکار اعلامیہ کے دستخط کنندگان کی 15 اکتوبر کو سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق کی سربراہی میں پہلی مٹینگ منعقد کی گئی تھی۔

Last Updated : Oct 24, 2020, 10:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.