جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے بٹہ ونہ کے حجام محلے میں پینے کے پانی کی قلت کے نتیجے میں لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ یوں تو محکمہ جل شکتی پینے کے پانی کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کرتا ہے لیکن زمینی سطح پر یہ دعوے کھوکھلے نظر آ رہے ہیں۔
جہاں ایک طرف ضلع گاندربل کو پانی کا ذخیرہ مانا جاتا ہے وہیں بٹ ونیہ حجام محلے میں لوگوں کو پینے کا پانی کافی مشکل سے میسر ہوتا ہے۔ پائپ لائن خراب ہونے کی وجہ سے بٹ ونہ کو پانی میسر نہیں ہو رہا ہے۔'
اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت نے وہاں کے مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ 'پانی کی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ محلے میں دو ٹوٹی پمپ ہونے کے باوجود بھی ہمیں پانی نہیں مل رہا ہے ٹوٹی سے جو پانی نکلتا ہے وہ مویشیوں کو پلانے کے لائق بھی نہیں ہوتا ہے۔'
محلے کے لوگوں نے بتایا کہ 'حجام محلے سے دور ایک چشمہ ہے جہاں سے پینے کے لئے ہر روز پانی لاتے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: بڈگام: وڈون علاقے کے باشندے پینے کے صاف پانی سے محروم
لوگوں نے بتایا کہ 'ہم نے کئی بار اعلیٰ حکام سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی مگر ہماری فریاد آج تک کسی نے نہیں سنی اور ہمارے محلے کی طرف آج تک ضلع انتظامیہ کی نظر نہیں پڑی ہے۔'