ضلع پلوامہ کے سینیئر کانگریس رہنما اور تحصیل کاکاپورہ کے بی ڈی سی چیئرمین عمر جان BDC Chairman kakapora نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی مرکزی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے خلاف لوگوں میں بیداری پروگرام شروع کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دن بدن بڑھتی مہنگائی Rising Prices سے عوام لوگوں کو جینا مشکل ہو رہا ہے۔
بی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں خوشحالی آئے گی،لیکن تعمیر وترقی کے لحاظ سے روزگار کے حوالے سے جموں و کشمیر کی حالات ابتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکموت نے ڈی ڈی سی، بی ڈی سی، پنچائتی انتخابات عمل میں لایا تاکہ جموں و کشمیر کی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے لیکن وہ تعمیر وترقی کہیں پر نظر نہیں آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں:BJP Leader on Development Post A370: ’’بے جے پی دورِ حکومت میں ہی پنچایتی راج مستحکم ہوا‘‘
عمر جان Umar Jan BDC Chairman نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا LG Manoj Sinha نے بھی کہا کہ پنچایتی راج کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے لیکن زمینی سطح پر تمام تر وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔
بی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں سردیوں کے ایام Winter In Kashmir میں بجلی کٹوتی Electricity Problem کے علاوہ دیگر کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہیں۔