ڈیجیٹل انڈیا Digital India میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو آج بھی ڈرائیونگ لائسنس Driving License کے لیے ٹرانسپورٹ دفتر Motor Vehicle Department کے باہر لمبی قطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔ اگرچہ محکمہ نے کئی سال قبل آئن لائن سسٹم کے تحت لائسنس اجرا کرنے کا دعوہ کیا تھا، تاہم آج بھی یہاں لوگ قطاروں میں اپنے مسائل کے حل کے لیے کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: Trial Run of Electric Train in Kashmir: بڈگام - بارہمولہ الیکٹرک ٹرین کا کامیاب ٹرائل رَن
اس تعلق سے سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ موٹر وھیکل ایکٹ کو من و عن لاگو نہیں کر رہا ہے، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جبکہ اس تعلق سے ریجینل ٹرانسپورٹ افسر ساجد نقاش نے بات کرنے سے ہی انکار کردیا۔ لوگوں نے اب ایل جی منوج سنہا سے اس پور معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے، تاکہ ڈیجیٹل انڈیا کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔