ETV Bharat / city

گاندربل: مانسبل علاقے کے لوگ سرپنچ اور پنچ سے نالاں

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 4:53 PM IST

Updated : Sep 7, 2021, 5:37 PM IST

حکومت نے سرپنچ الیکشن کرنے کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ یہ الیکشن مکمل ہونے کے بعد ہر علاقے میں سرپنچوں کے ذریعے ڈیولپمنٹ کے کام کرکے لوگوں کو ان کا حق دلاکر ہر علاقے کو خوبصورت بنایا جائے گا، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

people of safapora protest
لوگ سرپنچ اور پنچ سے نالاں

مانسبل گاندربل کے لوگوں نے اپنے منتخب کیے ہوئے سرپنچ اور پنچوں پر الزام لگایا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے ان کے علاقے میں کسی بھی طرح کا بلاک لیول کا کام نہیں ہوا ہے۔

لوگ سرپنچ اور پنچ سے نالاں

لوگوں کا الزام ہے کہ 'جس وقت سرپنچوں اور پنچوں کو ووٹ کی ضرورت تھی اس وقت ان لوگوں نے ہمارے ساتھ ووٹ لے کر بلند بانگ دعوے کرنے سے پرہیز نہیں کیا تھا، حتی کہ انہوں نے پیر بھی پکڑ لیے تھے۔ لیکن اس کے برعکس سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا الیکشن سے پہلے تھا'۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ علاقے میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جب کہ کسی بھی طرح کا کام نہیں ہورہا ہے، جس کی وجہ سے عوام سرپنچوں اور پنچوں سے سخت ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے کے سبھی پنچ سرپنچ سے اس وجہ سے ناراض ہیں کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے سرپنچ نے ان کے علاقوں میں کاموں کو روک کے رکھا ہے اور ان پنچوں نے الزام لگایا ہے کہ سرپنچ کی وجہ سے ان کے محلے میں کام نہ کرنے کی وجہ سے ان کا محلہ ویرانی کا منظر پیش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل: ’تین ماہ کے دوران گھریلو تشدد کے سینکڑوں معاملات حل‘

پنچوں نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ معاملہ ڈی سے گاندربل، ضلع پنچایت آفیسر گاندربل اور متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کی نوٹس میں بھی لایا، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر ان کی مانگ کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ سبھی پنچ اپنا استعفیٰ پیش کرکے اپنے آپ کو اس پنچایت سے الگ کریں گے۔

اس سلسلے میں متعلقہ ضلع پنچایت آفیسر نے کہا ہے کہ ہم اس معاملے کا بغور جائزہ لیں گے اور اس کی جانچ کریں گے کہ کیوں اس علاقے کو سرپنچ نظر انداز کررہا ہے۔ انہوں نے کارروائی کی یقین دہانی کی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ کیا واقعی کارروائی ہوگی یا کارروائی صرف کارروائی بولنے تک ہی محدود رہے گی۔

Last Updated : Sep 7, 2021, 5:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.