چنار کے درختوں کے بہہ کر جمع ہونے سے پاور کنال میں دراڑیں پڑنے کا بھی اندیشہ ہے اور سیلابی صورت حال کا خدشہ بنا ہوا ہے۔ اس تعلق سے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'انتظامیہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'حال ہی میں علاقے میں ایک بڑا حادثہ سیلاب کی صورت میں رونما ہوا تھا اور اب پھر سے انتظامیہ ایک اور حادثے کا انتظار کررہی ہے۔ جب کہ ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو بتایا کہ پاور کنال سے ملبہ نکالا جائے تاکہ کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آئے۔ کیونکہ اگر پاور کنال میں پانی زیادہ بھر گیا تو یہ ضلع گاندربل کے کئی علاقوں کو بہالے جائے گا'۔
مزید پڑھیں: سوپور: پانی کی شدید قلت، لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا
علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ پر یہ الزام عائد کیا کہ 'ہم نے کئی بار ضلع انتظامیہ سے بات کی کہ اس پاور کنال سے ملبہ نکالا جائے مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ یہاں کوئی بھی حادثہ پیش نہ آئے'۔