محکمۂ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے اگرچہ لوگوں تک معیاری راشن پہنچانے کا دعوی کیاجاتاہے،تاہم زمینی سطح پر ان دعوں کی نفی ہوتی ہے، کیونکہ ناقص اور غیر معیاری راشن دستیاب ہونے سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ضلع گاندربل کی تحصیل گنڈ کے سید بستی کے لوگوں نے الزام لگایا کہ علاقے میں قائم راشن گھاٹ پر اکثر غیر معیاری اور ناقص راشن دستیاب رہتا ہے، مجبوری کی حالت میں انہیں یہ راشن لینا پڑتا ہے۔ People are Forced to Take Substandard Rations
انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس حوالے سے کئی بار متعلقہ اسٹور کیپر کو آگاہ کیا گیا، تاہم اسٹور کیپر نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ماہ مبارک میں بھی امور صارفین لوگوں کو صاف اور معیاری راشن دستیاب کرانے میں ناکام ہے، لوگ آج بھی یہ ناقص راشن کو کھانے پر مجبور ہیں۔ اس سلسلے میں موقع پر موجود گھاٹ منشی نے غیرمعیاری راشن تقسیم کئے جانے کی تصدیق کی، اور کہا کہ وہ اس حوالے سے کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔
وہیں جب یہ معاملہ ے تحصیل افسر گنڈ جاوید احمد کی نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا،بلکہ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ گاندربل سے رابطہ قائم کریں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحصیل سپلائی آفیسر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ لوگو ں معیاری راشن فراہم کرائیں۔