سرینگر: جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں آج پولیس کی جانب سے پیدل فار پیس (امن کے لیے سائیکلنگ) ریس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس ریس میں 2264 سائیکلسٹ نے حصہ لیا جس میں خواتین کی بھی اچھی خاصی تعداد شامل تھی۔ J&K Police organise 'Pedal For Peace' cycle race for youth in Srinagar
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری ار کے گوئل نے کھیل کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے۔ دلچسپ بات تھی کہ اس ریس میں حصہ لینا والا سب سے چھوٹا کھلاڑی صرف 2.5 سال کا تھا اس کو انعام سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ "سنہ 2014 سے پیدل فار پریس ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں ہر سال اس ریس کی طرف لوگ راغب ہورہے ہیں۔ یہ پولیس کی جانب سے عوام کو اپنے ساتھ جوڑنے کی پہلا کا حصہ ہے۔ امن کے قیام کے لئے باہمی تعاون کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے لئے ایسی تقاریب کا اہتمام ضروری ہے، بچوں کو عسکریت پسندی کے رجحانات، منشیات اور دیگر لت سے دور رکھنے میں یہ تقاریب غیر معمولی رول اداکرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:A Cycle Race Organized By Jk Police: اونتی پورہ میں سائیکل ریس کا انعقاد
انعامات سے نوازے جانے کھلاڑیوں کے چہرے پر خوشی و مسرت کے آثار نمایاں تھے، انہوں نے پولیس کا شکریہ ادا بھی کیا،اُن کا ماننا ہے کہ ایسے پروگرامز سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ دیگر افراد بھی کھیل کی جانب راغب ہوتے ہیں۔