انہوں نے کہا کہ ایک ہی جگہ پر کئی پولنگ مراکز بنانے سے لوگ ووٹنگ میں بڑی تعداد میں حصہ نہیں لے سکتے۔
عبدالرحمان ویری نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس طرح کے فیصلے سے وادی کشمیر میں ووٹنگ کی شرح میں نمایا کمی ہونے کے کافی خدشات پائے جارہے ہیں۔
عبدالرحمان نے انتخابی کمیشن کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کمیشن کو ووٹرز کی سہولت کو ملحوظ رکھنا چاہیے تھا نہ کہ ملازمین کا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی کمی بھی پائی جاتی جس وجہ سے بھی ووٹنگ میں لوگوں کی حصہ داری میں کمی آسکتی ہے ۔