جموں و کشمیر پولیس نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو آج صبح انکی رہائش گاہ میں نظر بند کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ محبوبہ مفتی بڈگام کے شیخ پورہ کالونی میں کشمیری پنڈت مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے جارہی تھی،تاہم پولیس اہلکاروں نے ان کو انکے رہائش گاہ کے اندر بند کردیا،اور سیکورٹی کا پہرہ بٹھادیا۔PDP Chief Mehbooba Mufti Placed Under House Arrest
واضح رہے کہ ضلع بڈگام کے چاڈورہ قصبہ میں جمعرات کو دو نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت ملازم کو انکے دفتر میں ہلاک کردیاتھا۔ اس واقعہ کے خلاف پی ایم پکیج کے تحت کشمیری پنڈت احتجاج کررہے ہیں،اور انتظامیہ سے کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرہے ہیں- محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انکو پولس نے شیخ پورہ جانے سے قبل ہی نظر بند رکھا گیا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیری پنڈتوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:پلوامہ جانے سے قبل محبوبہ مفتی نظربند