ETV Bharat / city

سرینگر: پی ڈی پی کی جانب سے پارٹی یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے سرینگر میں 'پارٹی یوتھ ونگ' کا اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت محبوبہ مفتی نے کی۔

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 10:47 PM IST

سرینگر: پی ڈی پی کی جانب سے پارٹی یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد
سرینگر: پی ڈی پی کی جانب سے پارٹی یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ 'جموں وکشمیر کے مسائل کا حل مرحوم مفتی محمد سعید کے سیلف رول میں ہی مضمر ہے۔ پارٹی نے اتوار کے روز سرینگر میں پارٹی یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت محبوبہ مفتی نے کی۔

انہوں نے کہا کہ 'سیلف رول ہی ایک ایسا واحد راستہ ہے جس سے جموں وکشمیر کے لیے پائیدار امن اور ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ وہیں اندورنی اور بیرونی مسائل کا منصفانہ اور حقیقت پسندانہ حل سیلف رول میں ہی ممکن ہے۔'

پانچ اگست 2019 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پارٹی کی یوتھ ونگ کا اجلاس اس طرح منعقد کیا گیا اور اجلاس میں وادیٔ کشمیر کے سبھی اضلاع سے آئے ہوئے نوجوان عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

محبوبہ مفتی نے اس موقعے پر یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان سے سیلف رول کی اہمیت و افادیت اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا اور نوجوان کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے منشور اور ویژن کو عوام تک پہنچانے کا کام کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

اس موقعے پر پارٹی کے ترجمان نے سیلف رول کے بارے میں تفصیلی خاکہ پیش کرتے ہوئے ایک پریزینٹیشن دیا اور نوجوان پر زور دیا کہ وہ اس کو عوام تک لیجانے میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کریں۔

اجلاس میں یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ کی گرفتاری کو افسوس ناک تعبیر کرتے ہوئے دیگر قیدیوں کے ساتھ ساتھ وحید الرحمان پرہ کی رہائی کا بھی مطالبہ دوہرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.