'تاہم بی جے پی نے ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر نہ صرف ریاست کی ترقی کی راہ ہموار کی بلکہ اپنی ساکھ بھی مضبوط کی' ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پارلیمانی انتخابات میں رسمی طور اپنے امیدواروں کو میدان میں نہیں اتارا ہے بلکہ ریاست کی تینوں نشتوں پر اپنی کامیابی درج کرنے کے لیے اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
نائب صدر نے بتایا کہ مقامی پارٹیاں پی ڈی پی اور این سی ریاست کی اصل ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتی ہیں بلکہ یہ پارٹیاں اپنے سیاسی مستقبل اور اقتدار کے لیے ریاست کے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں بی جے پی کے ڈر سے وہاں کی دونوں نشتوں پر پی ڈی پی، این سی اور کانگریس نے اتحاد کیا ہے تاکہ کانگریس کو فائدہ پہچایا جاسکے لیکن جموں کی دونوں سیٹوں پر کانگریس کی ہار طے ہے۔