جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی راہ ترک کرنے اور گھر واپسی کے حوالے سے والدین کی اپیل برابر جاری ہے۔ Appeal to Son to Return Home۔ ضلع پلوامہ کے ایک نوجوان کے لاپتہ ہونے اور عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہونے کے خدشات کے پیش نظر اہل خانہ نے اسے گھر واپس آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے تجن علاقے کا ایک 18 سالہ نوجوان پچھلے پانچ دنوں سے لاپتہ ہے۔ جس کے بعد اہل خانہ اس کی گھر واپسی کے یئے سوشل میڈیا پر اپیل کررہے ہیں۔ قیصر احمد 12 جماعت کا طالب علم ہے اور ان کے والد جموں وکشمیر پولیس میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
- مزید پڑھیں: Youth Goes Missing in Pulwama: پلوامہ کا 16 سالہ نوجوان لاپتہ، اہل خانہ کی گھر واپسی کی اپیل
قیصر احمد کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ہی ان کے اہل خانہ سوشل میڈیا پر قیصر کی واپسی کی اپیل کر رہے ہیں۔ جب کہ اس کے اہل خانہ کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہو رہی ہیں۔ یہاں تک کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن راجپورہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے۔